نالائق و نا اہل بزدار حکومت شیعیان حیدرکرارؑ کے تحفظ میں ناکام،سپاہ صحابہ کے حملے میں 2 روز میں 3 شیعہ نمازی شہید

27 مئی, 2021 10:26

شیعیت نیوز: نالائق و نا اہل بزدار حکومت شیعیان حیدرکرارؑ کے تحفظ میں ناکام، تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کو فری ہینڈ دے دیا، گذشتہ دو روز میں 3 شیعہ نمازی عزادار سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں شہید، پہلا واقعہ کل بہاولنگر اور دوسرا آج جڑانوالہ میں پیش آیا۔

تفصیلات کےمطابق چک نمبر 376 گ ب چونگ وٹواں تحصیل جڑانوالہ کے شیعہ مسجد بضعت رسول ص میں آج نماز فجر کی آذان کے بعد موذن ماسٹر اللہ دتہ اور نمازی امیر علی ملنگ کو آذان فجر کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے سر میں لوہے کے پائپ سے وار کرکے شہید کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل سندھ کی صدارت کی دوڑکا آغاز، تین مضبوط امیدوار مدمقابل ،منشور کا اعلان

ذرائع کے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی سے وابستہ مدرسہ امینہ جڑانوالہ کی ایک شاخ اسی گاؤں میں فرقہ واریت پھیلانے میں متحرک ہے۔ آج صبح اسی گاؤں کی مسجد ابوبکر سے کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی،سنی ایکشن کمیٹی کے سرگرم کارکن اللہ یار نے نماز کے بعد اعلان کیا کہ میں جنت میں جا رہا ہوں جس جس نے مجھ سے ملنا ہے مل لیں،مقامی مومنین نے اسی مسجد سے آلہ قتل بھی برآمد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بہاولنگر میں بھی ایسی قسم کا شیعہ ٹارکٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا تھا کہ جس میں بزرگ عزادار و مسجد باب علیؑ کے مؤذن ماسٹر سعید کو بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کرشہید کردیا گیا تھا۔

11:37 صبح اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔