سی ٹی ڈی کوئٹہ کی اہم کاروائی، سعودی نواز لشکر جھنگوی /داعش کے 4 خطرناک دہشتگرد واصل جہنم

26 مئی, 2021 11:33

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے شہر کے نواحی علاقے اغبرگ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں ملک دشمن سعودی نواز دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی /داعش کے چار دہشتگرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔

کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب سی ٹی ڈی کی جانب سے کارروائی کا آغاز ہوا اور اغبرگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مقابلے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو دوٹوک جواب دیا جائے،عوام کو اندھیرے میں رکھنے سے قوم کا حکومت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

مزید بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کے کل تعداد کی اطلاع اب تک میڈیا کو فراہم نہیں کی گئی ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترحمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور شہر میں مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

11:27 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔