سعودی نوا زکالعدم سپاہ صحابہ پھر بےلگام، بہاولنگر میں ایک اور بزرگ شیعہ عزادار شہید

26 مئی, 2021 10:40

شیعیت نیوز: سعودی نواز دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشت گرد ایک مرتبہ پھر بےلگام، پنجاب میں شیعہ ٹارکٹ کلنگ کی کاروائیوں آغاز، بہاول نگر میں مسجد وامام بارگاہ باب علی ؑ کے مؤذن ،بزرگ ماتمی عزادارماسڑ سعید تکفیری دہشت گردوں کی بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں ملک دشمن سعودی فنڈڈ کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے کارندوں نےفائرنگ کرکے مسجد وامام بارگاہ باب علیؑ کے مؤذن اور ماتمی عزادارماسٹر سعید کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی یمن پر جارحیت، الحدیدہ میں 120 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

وقوعہ کے بعد ماسٹر سعید کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ماسٹر سعید کی شہادت کے بعد مومنین میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ماسٹر سعید کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ازان فجر اور نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس جارہے تھے، گھات لگائے دو مسلح دہشت گردوں نے جوکہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار تھے انہوں نے ماسٹر سعید پر فائرنگ کی اور دو گولیاں انہیں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں ۔

پولیس کے مطابق ماسٹر سعید کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی ، شیعیان حیدرکرارؑ بہاولنگر نے حکومت پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماسٹر سعید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں ۔ بصورت دیگرملت جعفریہ پرامن احتجاج کاحق محفوظ رکھتی ہے ۔

4:09 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔