بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور گلگت بلتستان کی سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی کو فوری یقینی بنایاجائے، علامہ مقصود ڈومکی
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نہ دینا سوالیہ نشان ہے۔پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں با اختیار بلدیاتی نمائندوں کا اعلان کیا مگر عملی طور پر بلدیاتی انتخابات کے لئے کہیں پر بھی سنجیدگی نظر نہیں آتی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جمہوری ادوار میں بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا افسوس ناک عمل ہے۔ بلدیاتی نظام حکومت کو جمہوریت کی نرسری کہنے والے بلدیاتی انتخابات سے خائف کیوں ہیں۔ بلدیاتی ادارے جمہوریت کا حسن ہیں لہذا وفاقی اور صوبائی حکومتيں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نہ دینا سوالیہ نشان ہے۔پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں با اختیار بلدیاتی نمائندوں کا اعلان کیا مگر عملی طور پر بلدیاتی انتخابات کے لئے کہیں پر بھی سنجیدگی نظر نہیں آتی۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی تاریخی فتح کے مرکزی کردار اور اہم مددگار شہید قاسم سلیمانی کو سوشل میڈیا صارفین کا شاندار خراج تحسین
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جلد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سطح کے انتخابات میں آئین کی دفعہ 62 اور 63 کے مطابق صالح اور باکردار لوگوں کو عوامی نمائندگی کا حق دیا جائے۔ کرپٹ اور غیر صالح نمائندے کبھی ملک و قوم کی خدمت نہیں کر سکتے۔
در این اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں انہیں اس ملک میں برابر کا شہری تسلیم کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مناسب نمائندگی دی جائے۔