دنیا

يحيی السنوار اور محمد الضیف تاحال ہٹ لسٹ پر ہیں، صیہونی وزیر جنگ

شیعیت نیوز: صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی سیاسی رہنما یحیی السنوار اور اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف تاحال صیہونی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

صیہونی چینل ’کان نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے صیہونی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ اسرائیل، اب (غير قانونی) یہودی بستیوں پر مزید راکٹ اور آتشزا غبارے برسنے نہیں دے گا۔

بینی گینٹز کا کہنا تھا کہ یحیی السنوار اور محمد الضیف ہنوز اسرائیل کے نشانے پر ہیں جبکہ غزہ یہیں ہے اور ہم بھی کہیں نہیں جا رہے!

یہ بھی پڑھیں : ناجائز صیہونی ریاست کی شکست اور تباہی اور زیادہ واضح ہوگئی ہے، ایرانی اسپیکر

بینی گینٹز نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ میرا خیال ہے کہ اسرائیلی فوج کی ردعمل پر مبنی سیاست اس سے زیادہ شدید ہونا چاہئے تاکہ جہاں تک ممکن ہو انہیں مزاحمتی آپریشن سے دور رکھا جائے تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو تاہم اگر انہوں نے ہمیں چیلنج کیا تو ہم بھی جنگ جاری رکھیں گے۔

صیہونی اخبار’’اروتص شوع‘‘ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ نے غزہ کی پٹی پر دوبارہ اسرائیلی قبضے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ یہ امر کبھی وقوع پذیر نہیں ہو گا لیکن ہم اس کوشش میں ہیں کہ پہلے دوسرے اقدامات سے پوری طرح فائدہ اٹھا لیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مجاہدوں کی استقامت کے بعد اسرائیل کی شکست کا پہلا نتیجہ

بینی گینٹز نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ امریکہ نے غزہ کی پٹی پر حملوں سے متعلق اسرائیل کو کوئی ڈیڈلائن نہیں دی تھی، کہا کہ اگر کسی روز ضرورت پیش آئی تو ہم غزہ پر قبضہ کر لیں گے۔۔ ہم یہ کام کر گزریں گے۔

غاصب صیہونی حکومت اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی محاذ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے اور یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اپنی گیدڑ بھبکیوں سے ہاتھ نہیں اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button