اہم ترین خبریںپاکستان
نامور خطیب اہل بیتؑ علامہ فرقان حیدرعابدی اور انکے فرزندمحسن عابدی کیلئے دعائے صحت کی اپیل
نامور خطیب وذاکر اہل بیتؑ علامہ سید فرقان حیدر عابدی خود اور ان کے جواں سال فرزند سید محسن حیدر عابدی شدید علیل ہیں۔

شیعیت نیوز: نامور خطیب وذاکر اہل بیتؑ علامہ سید فرقان حیدر عابدی خود اور ان کے جواں سال فرزند سید محسن حیدر عابدی شدید علیل ہیں۔ ذرائع کے مطابق علامہ فرقان حیدر عابدی کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے البتہ ان کے فرزند محسن عابدی اس وقت بھی شدید علیل اور نجی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کےدرمیان انتخابی اتحاد کی کوششیں تیز
علامہ فرقان حیدر عباس اور ان کےاہل خانہ نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے جواں سال فرزند کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا فرمائے، ادارہ شیعیت نیوز نیٹ ورک بارگاہ الہیٰ میں دست بادعا ہے کہ وہ بحق چہاردہ معصومین ؑ کے طفیل علامہ فرقان حیدر عابدی، ان کے فرزند محسن حیدر عابدی اور تمام بیماروں کو شفائے کاملہ وعاجلہ عنایت فرمائے۔ آمین یارب العالمین