دنیا

ویانا مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، یورپی یونین

شیعیت نیوز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو ہوئی اور مذاکراتی ٹیم کے مابین ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے کئی دور میں اہم پیشرفت ہوئی اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ فریقین اہم سیاسی فیصلے کریں تا کہ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو اور ہم ایک اچھے سمجھوتے تک پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیعیانِ نائیجیریا پر مظالم کے پہاڑ توڑنے والا ضیاءالحق ثانی 10 ساتھیوں سمیت واصل جہنم

درایں اثناءایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کے ہتھکندے کے طور پر ٹرمپ دور حکومت کی پابندیوں کو جاری رکھنا قابل قبول نہیں ہے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے آج یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کے ہتھکنڈے کے طور پر ٹرمپ دور حکومت کی پابندیوں کی باتیں کرنا ناقابل قبول ہیں اور جب تک امریکہ کے اس رویے میں تبدیلی نہیں آئے ویانا مذاکرات میں کامیابی ناممکن رہے گی-

انہوں نے کہا کہ بورل اور ان کے ساتھیوں کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے بائیڈن کے برسراقتدار آنے کے باوجود گذشتہ پانچ ماہ کے دوران امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کا تسلسل اور اس ملک کی جانب سے اپنے وعدوں کی مسلسل خلاف ورزی پر کڑی تنقید کی۔

واضح رہے کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے چوتھے دور کے مذاکرات بدھ کو 1+4 کے مابین ویانا میں انجام پائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button