مظلوم فلسطینی قوم کو ایک بار پھر عظیم امتحان میں کامیابی نصیب ہوئی ہے، ابراہیم رئیسی

شیعیت نیوز: ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے غزہ میں صیہونی ریاست کے خلاف 12 روزہ جنگ میں فلسطینی عوام کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام ایک بار پھر ایک عظیم امتحان میں کامیاب ہوئیں۔
سید ابراہیم رئیسی نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں اس 12 روزہ جنگ میں فلسطینیوں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا بے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام ایک بار پھر ایک اور امتحان میں کامیاب ہو گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ مزاحمتی فرنٹ کے میزائلوں نے اسرائیلی صیہونی حکومت کی نازک سلامتی کو پہلے سے کہیں زیادہ بے نقاب کردیا اور فلسطینیوں کے مضبوط ارادے نے صیہونیوں کے دفاعی نظام پر قابو پالیا۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کا ۱۲ روزہ مقاومت میں شاندار کامیابی پر ملت فلسطین اور امت مسلمہ کے نام تہنیتی پیغام
ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ اب فلسطین کی عظیم قوم نے اس سوچ اور ہمارے پیارے بھائی اور شہید حاج قاسم سلیمانی کی برکت سے فتح حاصل کی ہے اور آزاد فلسطینیوں کے مضبوط ارادے نے اس ظالم حکومت کو مظلوم فلسطینی عوام کے مطالبات کو قبول کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
رئیسی نے بتایا کہ دنیا کے مسلمانوں، اسلامی و عرب حکومتوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ فلسطینی قوم اور مسلمانوں کے پہلے قبلہ کے بارے میں اپنا انسانی اور اسلامی فریضہ کی تکمیل کریں اور مظلوموں کی حمایت کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران ماضی کی طرح فلسطین کی مکمل حمایت کرنے کو اپنا فرض سمجھتا ہے اور اس میدان خاص طور پر تعمیر نو اور امداد کے لیے اسلامی ممالک کی یکجہتی کے فروغ کا خواہاں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں اسرائیل کی شکست اور فلسطینیوں کی کامیابی کا جشن
دوسری جانب ایران نے غزہ اور فلسطینی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی حمایت کا ایک بار پھر اعلان کیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ٹویٹ میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین آزاد ہوگا۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ آپ کی مزاحمت نے حملہ آور کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔
ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ عالمی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت میں کس طرح دنیا بھر کے عوام نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو کس طرح ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔