اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

عزالدین القسام بریگیڈ کا اسرائیلی فوجی قافلے پر راکٹوں سے حملہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے جمعرات کی صبح شمالی غزہ کے قریب اسرائیلی فوج کے ایک قافلے پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ جس کے باعث دسیوں غاصب صیہونی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی الاعلام الحربی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی فورس عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے صیہونی فوجیوں کی حامل بس کو نشانہ بنانے کے بعد جائے وقوعہ کے گردونواح پر دسیوں مارٹر گولے بھی برسائے گئے ہیں۔

عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس پر ’’ہاون‘‘ راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

ادھرغاصب صیہونی حکومت سے منسلک میڈیا نے بھی اس حملے کا اعتراف کرتے ہوئے صرف 1 فوجی کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یہودی آباد کاروں نے غرب اردن میں فلسطینی خاتون کو ذبح کردیا

دوسری جانب فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا نے اپنی خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلسطینی راکٹوں کا اصلی ہدف صیہونی ایئربیس حتسریم تھی جسے انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا لیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے کچھ ہی لمحوں بعد حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا کہ اس نے حتسریم کے ساتھ ساتھ غاصب صیہونی دشمن کی تل نوف نامی ایئربیس کو بھی اپنے دسیوں راکٹوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحر تا نہر آزادی کے منصوبے کی کامیابی نزدیک ہے، حزب‌ الله کا تہنیتی پیغام

دریں اثنا اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رکن پارلیمنٹ اور سینیر رہنما الشیخ جمال الطویل نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اس وقت غرب اردن اور القدس میں حقیقی جنگ لڑ رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق الشیخ جمال الطویل نے کہا کہ فلسطینی قوم کو غرب اردن اور القدس میں حقیقی جنگ کا سامنا ہے۔ فلسطینی قوم قابض دشمن کی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا سامنا کررہی ہے۔

الشیخ جمال الطویل نے کہاکہ فلسطینی قوم اپنے حقوق اور بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ہم اپنے اہداف اور مقاصد کے حصول تک میدان نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی قوم کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کررہا ہے۔ فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کی گھناؤنی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ غزہ کی پٹی پر دو ہفتے سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غرب اردن کو یہودی آباد کاروں سے خالی کرنے، اسرائیلی دشمن کی قید میں موجود فلسطینیوں کی رہائی اور فلسطین کی مکمل آزادی اور خود مختاری تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button