اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کا اصل ذمہ دار کون ہے؟؟اسرائیلی وزیراعظم نے سب بتا دیا
ایران صرف مقاومتی گروپس کی مدد نہیں کرتا بلکہ وہ اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد میں خود بھی براہ راست حصہ لیتا ہے ۔

شیعیت نیوز: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے قابض اسرائیل پر میزائل حملوں کا اصل ذمہ دار کون ہے؟؟؟؟ ترکی یاایران ؟؟؟ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے سب صاف صاف بتا دیا۔ اپنے تازہ ٹوئٹر پیغام میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ حماس اور اسلامی جہاد کی مدد ایران کررہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی نمک خواری، عرب امارات کا اسرائیل کی سائبر سکیورٹی کمپنی سے معاہدہ
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایرانی مدد کا خاتمہ ہوجائےتو دو ہفتے میں یہ دونوں تنظیم ختم ہوجائیں ۔ایران صرف مقاومتی گروپس کی مدد نہیں کرتا بلکہ وہ اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد میں خود بھی براہ راست حصہ لیتا ہے ۔