اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیلی فوج کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، خالد مشعل

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی امور کے انچارج خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے قابض اسرائیلی فوج کی ناقابل تسخیر ہونے کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ میں غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے اور وہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں کا مقابلہ کرنے میں بری ناکام ہوچکی ہے۔

الاقصیٰ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ غزہ میں مزاحمت کی فتح القدس اور الاقصیٰ کی فتح اور نصرت ہے۔ دشمن اس وقت غزہ کے میدان میں شکست سے دوچار ہے اور کسی کو اس کی پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے سیف القدس معرکے میں اسرائیلی فوج کی ناقابل تسخیر ہونے کی شبیہ توڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی بربریت ، ایک شہری شہید، متعدد فلسطینی زخمی

دوسری جانب فلسطینی تحریک کا صیہونی فوجی کمانڈر کے نام وڈیو پیغام، ہمارا اگلا ٹارگٹ تمہارا گھر ہے۔

المجاہدین بریگیڈ نامی فلسطینی گروپ نے مقبوضہ فلسطین کے اندر ٹارگٹ کئے جانے والے مراکز کی وڈيو جاری کرنے کے ساتھ ہی صیہونی فوج کے کمانڈر کو مخاطب کرکے کہا ہے ہمارا اگلا ہدف تمہارا گھر ہے۔

اطلاعات کے مطابق المجاہدین بریگیڈ نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں صیہونی فوج کے جنوبی سیکٹر کے کمانڈر ’’ الیز ٹوالڈانوں‘‘ کو انتباہ دیا ہے کہ اب تمہارے گھر کی باری ہے۔

صیہونی فوج کے جنوبی سیکٹر کے کمانڈر ’’الیزٹوالڈانو‘‘ صیہونی ٹی وی چینل 13 پر ایک لائیو ٹاک شو میں بحیثیت مہمان شریک تھا، لیکن جونہی استقامتی محاذ کے راکٹ فائر کئے جانے کے نتیجے میں خطرے کا سائرن بجا، وہ اٹھ کر بھاگ گیا۔

المجاہدین جو وڈیو جاری کی ہے اس میں واضح طور پر الیزٹوالڈانوں کا بنگلہ دیکھا جاسکتا ہے کہ جسے ٹارگٹ کئے جانے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

صیہونی فوج نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حالیہ جنگ میں اسے بہت ہی بڑے پیمانے پر میزائیلوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button