اہم ترین خبریںیمن

یمنی عوام کا اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

شیعیت نیوز: محاصرے اور مسلط کردہ جنگ کے ستائے ہوئے یمنی عوام اپنے فلسطینی بھائيوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

اطلاعات کے مطابق آج دارالحکومت صنعا میں لاکھوں یمنی شہریوں نے سعودی بمباری کی پرواہ کئے بغیر شہر کی سڑکوں پر ریلیاں نکالیں اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

المسیرہ نیوز کے مطابق یمن کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سینئر رکن محمد علی الحوثی نے ریلی کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ جارح سعودی عرب اپنے جنگی طیاروں کے ساتھ فلسطین کی آزادی کے لئے آگے بڑھے، ہم بھی اس کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں اسرائیلی بربریت ،ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان نے فلسطینی مسلمانوں کیلئے بڑا اعلان کردیا

یمن کے رہنما کا یہ بیان کہ اس حالت جنگ میں بھی وہ اسرائیل کے خلاف سعودی عرب کا ساتھ دینے کو تیار ہیں، ایسا موقف ہے کہ جس نے کئی خوابیدہ ضمیروں کو بیدار اور حوثیوں کو باغی کہنے والوں کو شرمندہ کر دیا ہے۔ وہ سعودی عرب جس نے گذشتہ چھ برسوں میں یمن کے انفراسٹرکچر کو تہس نہس کر دیا ہے، ہزاروں یمنیوں کو شہید کیا، لیکن اس کے باوجود اہل یمن فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف سعودیہ کے شانہ بشانہ اپنی قربانیاں پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انصار اللہ یمن کے اس جذبہ کو سلام۔ وہ اپنی دشمنیاں اور انتقام فراموش کرکے عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن اسرائیل کے خلاف نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہیں۔ کاش یہ جذبہ ان مسلمانوں میں بھی بیدار ہو، جو فلسطین کے موجودہ حالات کو دیکھ کر بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب نے فلسطینی استقامتی تحریک حماس کو دہشت گرد قرار دیا ہے کیونکہ حماس امریکہ اور صیہونی حکومت کی پالیسیوں کی مخالف ہے۔

محمد علی الحوثی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ استقامتی محاذ کے میزائلوں نے سینچری ڈیل کو خاک میں ملادیا ہے کہا: اسرائیلی دشمن مسجد الاقصی اور قدس شریف کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرتا ہے، عرب اور اسلامی امہ کو چاہیے کہ وہ فلسطینی استقامتی محاذ کے شانہ بشانہ صیہونی حملوں کا مقابلہ کرے۔

محمد علی الحوثی نے آخر میں ریلی کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس عظیم الشان ریلی میں ملت یمن کی شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ جنہوں نے فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ قدس بہت نزدیک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button