اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، 10 روز میں 222 مظلوم فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: فلسطینی وزارت صحت نےایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 10 روز میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 222 مظلوم فلسطینی شہید اور 6 ہزار 39 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا میں غرہ کی پٹی کے زیادہ شہری شامل ہیں جب کہ غرب اردن اور القدس میں بھی فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ‌ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہدا کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ان میں 60 بچے اور 25 خواتین شامل ہیں۔ غرب اردن میں 21 فلسطینی اور بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہید ہوا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری میں 1300 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ غرب اردن میں 3 ہزار 728 زخمی ہوئے۔ ان میں سے 80 فلسطینی زخمیوں کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔غرب اردن میں 441 فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ 172 دھاتی گولیوں اور 93 آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا غزہ کے ساحل کے قریب اسرائیل کے جنگی بحری جہاز پر حملہ

دوسری جانب فلسطینی تنظیموں نے غزہ کے اطراف میں صیہونی علاقوں پر راکٹ فائر کئے ہیں ان علاقوں میں ناحل عوز بھی شامل ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے میں بھی اب جارحانہ اور پر تشدد کارروائیاں شروع کردی ہیں جس کے باعث 21 مظلوم فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں بھی گولہ باری کی ہے اورغزہ پر پوری رات فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں مزید 33 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کے توپ خانہ نے جنوب لبنان پر بھی گولہ باری کی ہے جبکہ جنوبی لبنان سے بھی کئی راکٹ مقبوضہ علاقوں میں فائر کئے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے فلسطین کی صورتحال پر جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جبکہ فلسطینی تنظیموں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے نام اپنے جداگانہ خطوط میں ایران کی عملی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button