دنیا

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا

شیعیت نیوز: غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینیوں کے قتل عام پراحتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا۔ برطانیہ اور آئرلینڈ کے مختلف شہروں میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

لندن سے رپورٹ کے مطابق ان مظاہروں کا اہتمام شہری اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور جنگ مخالف گروہوں نے کیا تھا ۔

لندن میں ہونے والے مظاہرے کے دوران ہزاروں افراد نے اسرائیلی سفارت خانےکی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔

برطانیہ اور آئر لینڈ کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

مظاہرین نے اسرائیل مردہ کے نعرے لگا کے غاصب صیہونی حکومت سے نفرت اور انتفاضہ فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : جنرل قاسم سلیمانی کے بعد اب قاسم میزائل سے صیہونیوں پر خوف و وحشت طاری

مظاہرین نے اسرائیل مردہ باد کے ساتھ ہی امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے اور واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کی بے دریغ حمایت کی مذمت کی ۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ڈبلن میں صیہونی حکومت کے سفارت خانوں کے سامنے اجتماع کیا اور فلسطین کا پرچم لہرا کے فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے اسی طرح غزہ کے خلاف وحشیانہ جارحیت فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی اور میلبارن میں فلسطینیوں پر جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف زبردست مظاہرہ ہوا جس میں دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ میں اب تک حماس کا پلڑا بھاری ہے، اسرائیلی اخبار

فلسطین پر اسرائیلی حملے کے خلاف بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں عوام کا بڑا مظاہرہ ہوا۔

مظاہرے کے شرکاء نے اسلامی ممالک کے اتحاد کی اپیل کی، مظاہرے میں بچوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف اسپین اور جرمنی میں بھی مظاہرے کیے گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے خاموش رہ لیے اب فلسطینیوں کے دفاع اور ان کے لیے بولنے کا وقت آ گیا ہے۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں غزہ پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگی جرائم، اسرائیلی انسانی حقوق گروپ بھی چلا اٹھا

مظاہرین کے ہاتھوں میں موجود پلےکارڈز پر درج نعروں میں سے ایک نعرہ یہ بھی تھا کہ ”تم فلسطینیوں کو کبھی خاموش نہیں کر سکتے“۔ مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے۔

شرکاء نے فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کے لیے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ ہیوسٹن مظاہرے میں پلے کارڈز پر مختلف نعرے درج تھے جن میں سے چند یہ تھے کہ ’’قبضہ ختم کرو، فلسطین کو آزاد کرو‘‘، ’’فلسطینیوں ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں‘‘، ’’تم فلسطینیوں کو کبھی خاموش نہیں کرسکتے‘‘۔

متعلقہ مضامین

Back to top button