اہم ترین خبریںعراق

عرب حکام صیہونی حکومت سے اپنے تعلقات ختم کریں، مقتدی صدر

شیعیت نیوز: مقتدی صدر نے کہا ہے کہ گٹھ جوڑ کرنے والے عرب حکام صیہونی حکومت سے اپنے تعلقات ختم کریں۔

عراق کے سیاسی اور مذھبی رہنما سید مقتدی صدر نے اتوار کی شام اپنے ایک ٹوئيٹ میں سازشکارعرب حکام سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے سفیروں کو ملک بدر کردیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان عرب حکام سے کہتا ہوں کہ جنہوں نے شرارت کے محور غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کئے ہیں تعلقات کو ختم کریں اور صیہوںی حکومت کے سفیروں کو ملک بدر کرنے کے ساتھ صیہونی حکومت کا معاشی بائیکاٹ یا اسی طرح کا کوئی اور اقدام کریں۔

مقتدی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اور ہمارے بچے عرب سازش کار حکام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ایسے قدم اٹھائیں گے جو ان کے درد و رنج کو کم کردیں۔ مجھے امید ہے کہ تاریخ میں آپ کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

ادھر عراقی پارلیمنٹ کے رکن حسن سالم نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے کہا ہے کہ وہ سازشکار عرب حکومتوں کےساتھ عراق کے سفارتی تعلقات ختم کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے وزیر خارجہ کا فلسطینیو ں کی ہر طرح سے مدد کرنے کا اعلان

دوسری جانب عراق، فلسطینیوں کی حمایت میں بغداد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت کی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں عراقیوں نے بغداد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں صیہونی جارحیت کے خلاف وسیع مظاہرے کئے۔

دارالحکومت بغداد کے التحریر اسکوائر پر سب سے بڑا اجتماع دیکھنے میں آیا، جس میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے علاوہ عام شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

ان مظاہروں کی کال عراق کی مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں اور اہم شخصیات منجملہ مقتدی صدر، ہادی العامر، حزب اللہ عراق اور اہلسنت کی سیاسی پارٹی حزب اسلامی نے بغداد کے شہریوں کو غاصب اسرائیلی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ اسی طرح کے مظاہرے عراق کے مقدس شہروں کربلائے معلی اور نجف اشرف میں انجام پائے ہيں۔

اطلاعات کے مطابق آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر نے بھی بدھ کے روز اپنے ایک اعلامیے میں دنیا کی تمام حریت پسند اقوام کو دعوت دی تھی کہ فلسطینیوں کے حقوق کے اعادے کے لئے جس سے بھی جو ہوسکتا ہے وہ انجام دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button