اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کےخلاف احتجاج، شیعہ سنی علماءوعوام متحد

مظاہرے میں صدر ملی یکجہتی کونسل میاں آصف اخوانی،شیخ محمد عمر،محمد ایوب مغل، بشارت عباس،علامہ نادر حسین علوی،علامہ غلام مصطفی انصاری، عبدالحنان حیدری،غلام باقر،قاری محمد یاسین، اشرف قریشی،مولانا غلام جعفر انصاری اور دیگر نے خطاب کیا۔آئندہ جمعہ ملتان میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا اعلان بھی کیا۔

شیعیت نیوز: ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا مظاہرہ کی قیادت صدر ملی یکجہتی کونسل و نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب میاں آصف محمود اخوانی نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا مسئلہ ہے یہ ایک خطہ کا مسئلہ نہیں اسرائیل کا ناجائز تسلط ظلم اور بربریت اب ختم ہونا چاہیے۔

مقررین نےمزید کہا کہ اسرائیل امریکہ اور بھارت دنیا کے بڑے دہشت گرد ہیں مسلم حکمران ان کے خلاف ایک ہو جائیں تو کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ کا حل با آسانی ممکن ہے لیکن افسوس ہمارے حکمران اپنے مفادات کے لیے ان دہشتگردوں سے دوستی نبھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے تحت یوم مردہ باد امریکا ونامنظور اسرائیل ریلی کا انعقاد ، شیعہ سنی علماء، سیاسی وتاجرشخصیات کی شرکت

مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج فلسطین میں میڈیا ہاوسز پرحملہ ہوا رہائشی آبادیوں کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے کئی بچہ اب تک شہید ہوچکے لیکن کوئی لبرل اور سیکولر انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں موم بتیاں لیکر سڑکوں پر نہیں آئی اسلام امن کا دین ہے اسلام کا پیغام امن کا پیغام ہے لیکن ان لبرلز نے اسلام کو بدنام کیا۔بیت المقدس میں پرامن نمازیوں پر گولیاں چلائی گئیں سلام پیش کرتے ہیں ان مسلمانوں کو جنہوں نے اپنی نماز مکمل کی اپنا سر کٹوانا تو قبول کیا لیکن اپنے رب کے سامنے جھکنے سے انکار نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی فضاءامریکا و اسرائیل مردہ باد کےفلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی

مظاہرے میں صدر ملی یکجہتی کونسل میاں آصف اخوانی،شیخ محمد عمر،محمد ایوب مغل، بشارت عباس،علامہ نادر حسین علوی،علامہ غلام مصطفی انصاری، عبدالحنان حیدری،غلام باقر،قاری محمد یاسین، اشرف قریشی،مولانا غلام جعفر انصاری اور دیگر نے خطاب کیا۔آئندہ جمعہ ملتان میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button