فلسطین پراسرائیلی جارحیت، حالات اب بیانات سے بڑھ کر اقدامات کا تقاضہ کررہے ہیں، علامہ ناظرتقوی

15 مئی, 2021 00:58

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ فلسطینی عوام ایک بڑی آزمائش سے گزر رہی ہے اور اسرائیل نے اپنے ظلم و بربریت کی بڑی تاریخ رقم کر ڈالی ہے، آج فلسطین کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، اسرائیلی حملوں میں کئی افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں، بچے زخمی ہیں، بوڑھے زخمی ہیں، خواتین زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت، علامہ راجہ ناصرعباس نے قومی سیاسی ومذہبی قیادت کےساتھ سرجوڑ کر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا

اپنے ویڈیو بیان میں ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ ایسی صورتحال میں مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کو تنہا نہ چھوڑیں، فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے، اس وقت امت کے کاندھوں پر جو ذمہ داری عائد ہوئی ہے وہ بیانات سے بڑھ کر ہے، فلسطین کے حالات اب بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات کا تقاضہ کررہے ہیں۔

8:00 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔