اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

فلسطین اسرائیل جنگ ، پاکستان کس جانب کھڑا ہے؟؟ وزیر اعظم عمران خان نے بتادیا

واضح رہے کہ اسرائیل کا فلسطین پرجارحیت کا سلسلہ جاری ہے اسرائیل نے صبح سویرےغزہ میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا

شیعیت نیوز: فلسطین پرغاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی بربریت پرپاکستان کس کے ساتھ کھڑا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے واضح طور پر اعلان کردیا ہے ۔

ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے وی اسٹینڈ ودغزہ اوروی سٹینڈ ود فلسطین کا ہیش ٹیگ شیئرکیا، وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ نامور دانشور نوم چومسکی کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کر دیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو۔

یہ بھی پڑھیں: امام جمعہ بلتستان شیخ حسن جعفری سے صوبائی وزراء کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

واضح رہے کہ اسرائیل کا فلسطین پرجارحیت کا سلسلہ جاری ہے اسرائیل نے صبح سویرےغزہ میں پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا،فلسطینی سرزمین پرپولیس کا مرکزی آفس مکمل طور پرتباہ کردیا گیا، غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے اسرائیلی بربریت سے اب تک 10 بچوں سمیت 36 افراد شہید ہو چکے ہیں جب کہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں ۔

اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کر رہی ہے اور رمضان المبارک کا تقدس مجروح کررہی ہے ، مسلمانوں پر مسجد کے اندر ہی تشدد کیا جا رہا ہے، بوٹ پہنے اسرائیلی فوجی مسجد میں جا کر مسلمانوں پر تشدد کرتے ہیں،سپتال شہیدوں اور زخمیوں سے بھر گئے، عورتوں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button