اہم ترین خبریںپاکستان

اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کی انتہاء کردی ہے، علامہ ساجد علی نقوی

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی شدید بے حرمتی کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر فلسطینی عوام سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے بیت المقدس پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مظالم کی انتہاء کردی ہے، بیت المقدس کی شدید بے حرمتی کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر فلسطینی عوام سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد الاقصی میں اسرائیل کی من مانی کرنے کا دور گزر گیا، فلسطینی استقامتی محاذ

واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے صیہونی افواج کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مسجد اقصیٰ پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button