اہم ترین خبریںپاکستان

جلوس یوم علیؑ کیوں نکالا؟ عزاداروں کے خلاف متعصب پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن،مومنین کا دھرناجاری

پنجاب پولیس کے اس متعصبانہ اور ظالمانہ اقدام کے خلاف علاقہ مومنین، ماتمی سنگتوں نے پپل چوک تھانہ سٹی چوک پر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے

شیعیت نیوز: عثمان بزدار کی نااہل اور ن لیگ کے متعصب کی پیروکار پنجاب حکومت نے ظلم کی تمام حدود پار کردیں۔ یوم شہادت مولا علیؑ کے موقع پر کورونا ایس او پیز کی پابندی کے باوجود پنجاب بھرمیں عزاداران، بانیان اور مومنین کےخلاف مقدمات کا اندراج اور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ چنیوٹ سے بھی دو عزاداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی سی اسلام آباد کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی میں مصروف، ایک اور نامور شیعہ عالم دین پر جھوٹا مقدمہ درج

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کی متعصب پنجاب پولیس نے عزاداری کے خلاف اپنے تعصب اور بغض کے نتیجے میں یوم شہادت مولا علیؑ کے موقع پر عزاداری کا جلوس برآمد کرنے پر چنیوٹ سے دو بانیان مجلس وجلوس عزا سید افسر عباس کاظمی اور ملک حسن کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:دہشت گردوں نےکابل میں اسکول پر حملہ کرکےمعصوم بچیوں کو شہید کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ اسلام انسانیت اور علم کے دشمن ہیں، علامہ مقصودڈومکی

پنجاب پولیس کے اس متعصبانہ اور ظالمانہ اقدام کے خلاف علاقہ مومنین، ماتمی سنگتوں نے پپل چوک تھانہ سٹی چوک پر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے ۔ مومنین کی بڑی تعداد دھرنے میں شریک ہورہی ہے ۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پنجاب پولیس ان متعصبانہ اقدامات کا فوری خاتمہ کرکے اور تمام گرفتار شدہ عزاداروں کو فوری رہا کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button