ڈی سی اسلام آباد کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی میں مصروف، ایک اور نامور شیعہ عالم دین پر جھوٹا مقدمہ درج
متعصب ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے مسلسل کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی کا فوری نوٹس لیا جانا چاہیئے، اس طرح کےاقدامات ملک کے پرامن ماحول کو شدید خطرات سے دوچار کرسکتے ہیں ۔

شیعیت نیوز: سعودی نواز ملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اب اسلام آباد کا امن تباہ و برباد کرنے کہ درپہ ، ملک کو انتشار کی جانب دھکیلنے کیلئے شیعہ علماء وخطباء سمیت عزاداروں کے خلاف ملک بھر میں توہین صحابہ کے جھوٹے مقدمات کا اندراج جاری ہے ۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر کھلے عام تکفیری عناصر اور تکفیری وناصبی مولویوں کی جانب سے شان اہل بیتؑ اور امام زمانہ عج میں بدترین گستاخیوں پر حکومت، پولیس اور عدلیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک کے نامور خطیب وذاکر اہل بیتؑ علامہ شیخ سخاوت علی قمی کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر رانا وقاص کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی میں مصروف ، تھانہ کراچی کمپنی پر مقدمہ کے اندراج کیلئے دباؤ ۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم تکفیری وہابی دہشت گرد جماعت صحابہ اسلام آباد کے کارندوں نے زور زبردستی کا استعمال کرکے تھانہ کراچی کمپنی میں علامہ شیخ سخاوت قمی کے خلاف توہین صحابہ کامقدمہ درج کروادیا ۔
وطن عزیز میں کالعدم جماعتیں ایک بار پھر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم ہوچکی ہیں۔ آئے روز ملک کے کسی نا کسی شہر سے کسی نا کسی شیعہ عالم، خطیب یا عزادار کے خلاف توہین صحابہ کا الزام سامنے آجا تا ہے اور اس کے خلاف سوشل میڈیا پر واویلاکہ بعد منظم انداز میں ایف آئی آرز کٹوانے کا سلسلہ شروع کردیا جا تا ہے ۔
ڈی – سی اسلام آباد کو کون نہیں جانتا کہ جناب کتنے تعصب پسند ھیں – کبھی انہیں کالعدم جماعتوں کے اسٹیچ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے تو کبھی کالعدم تنظیموں کے فورتھ شیڈول میں شامل عہدیداروں کو ان کے دفتر میں پروٹوکول کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہےاور اب تکفیریوں کی جانب سے علامہ سخاوت علی قمی کے خلاف بے بنیاد توھین صحابہ کی درخواست کو ڈی سی اسلام آباد سپورٹ کررہاہے ۔
واضح رہےکہ توھین اہل بیت علیہ السلام کی متعدد درخواستیں اس وقت اسلام آباد کے تھانوں اور خود ڈی سی اسلام آباد کے آفس میں التواء کا شکار ہیں جن میں لال مسجد کا داعشی مولوی عبدالعزیز بد ترین گستاخی کا مرتکب ہواہے شانِ اہل بیتؑ میں لیکن کسی نے کوئی پرچہ نہیں کاٹا۔
متعصب ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے مسلسل کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی کا فوری نوٹس لیا جانا چاہیئے، اس طرح کےاقدامات ملک کے پرامن ماحول کو شدید خطرات سے دوچار کرسکتے ہیں ۔