اہم ترین خبریںپاکستان

دہشت گردوں نےکابل میں اسکول پر حملہ کرکےمعصوم بچیوں کو شہید کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ اسلام انسانیت اور علم کے دشمن ہیں، علامہ مقصودڈومکی

اس وقت دہشت گرد افغانستان میں بے گناہ انسانوں کو مسلسل اپنے بم دھماکوں اور دھشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں افغان حکومت اور قابض امریکی افواج کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان کے عوام کو امن اور امان فراہم کریں۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کابل کے ایک تعلیمی ادارے سید الشہداء گرلز اسکول میں دہشتگردی کے المناک سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دہشت گرد افغانستان میں بے گناہ انسانوں کو مسلسل اپنے بم دھماکوں اور دھشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں افغان حکومت اور قابض امریکی افواج کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان کے عوام کو امن اور امان فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر تسلسل کے ساتھ شیعہ اور ہزارہ کی نسل کشی پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ امریکا شام اور عراق میں مسلسل شکست کے بعد اب ایک دفعہ پھر افغانستان کو بدامنی کی طرف دھکیل رہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ ہم افغان عوام ہزارہ قبیلہ اور متاثرہ خاندانوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔مجلس وحدت مسلمین ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور وہ امن اور اتحاد کی علمبردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قدس مسلمانوں کے اتحاد کا مظہر، آن لائن کانفرنس،ایرانی سفیر و شیعہ سنی قائدین کا خطاب

انہوں نے کہا کہ ایک تعلیمی ادارے کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر دہشت گردوں نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ اسلام انسانیت اور علم کے دشمن ہیں اور اب تک دہشتگردی کے تمام تر سانحات کے پیچھے عالمی استکباری قوتوں کے ہاتھ نمایاں ہیں جو افغانستان کو ایک دفعہ پھر خاک و خون میں نہلا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button