بزدار حکومت کی اسرائیل نوازی،یوم القدس منانا پورے پنجاب میں جرم بن گیا
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اربعین کے موقع پر عبدالحکیم میں اربعین واک نکالنے کے اعلان کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور پولیس نے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتاریاں کی تھیں۔

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے نااہل ترین وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی نااہل حکومت نے اسرائیل نوازی کی تمام حدود کو پار کردیا ہے ۔ یوم القدس منانا پورے پنجاب میں جرم بن گیا، پنجاب بھرمیں قبلہ اوّل بیت المقدس کی آزادی اور قابض اسرائیل سے اظہا رنفرت کیلئے نکالی جانے والی القدس ریلیوں کے خلاف مقدمات درج ۔ لاہور کے بعد ملتان اور خانیوال میں بھی یوم القدس کی ریلیاں نکالے پر مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرلی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس نے یوم القدس کی ریلی نکالنے پر تھانہ چہلیک میں ایف آئی آر درج کرلی، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی گئی ، ایف آئی آر میں 10 نامزد اور 130 نامعلوم شرکائے ریلی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کو اسرائیل کا پرچم نذر آتش کرنا برُا لگ گیا، مقدمہ درج
ایف آئی آر میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس اوملتان ثقلین ظفر، حسنین بخاری، سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان عاطف سرانی ، دائم ہمدانی،مختیار گیلانی،امیر ساقی،عترت کاظمی،کارب کاظمی اور دانش شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یوم القدس کے موقع پر تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک القدس ریلی نکالی گئی تھی جس میں خصوصی طور پر ایس او پیز کا خیال رکھا گیا تھا اس کے باوجود بھی ملتان پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔
دوسری جانب امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی جس کے خلاف بھی بے بنیاد مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ نیوملتان میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں کرونا ایس او پیز کو جواز بنا کر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں 9 افراد کو نامزد جبکہ 8 نامعلوم شامل ہیں۔
نامزد افراد میں مدرسہ شہید مطہری کے پرنسپل معروف عالم دین علامہ قاضی نادر حسین علوی، مسجد، مدرسہ و امام بارگاہ کے متولی سید اسد عباس شاہ، علامہ غلام مصطفی انصاری، سید اقبال مہدی زیدی، وسیم عباس معصومی، سید علی رضا گیلانی، حسنین انصاری، مولانا عبدالہادی اور علی رضا شامل ہیں۔ ملتان میں اس سے قبل شہادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب کے موقع پر بھی ضلعی پولیس نے 19ایف آئی آر درج کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کا بزرگ شیعہ عالم دین پر قاتلانہ حملہ، قومی شاہراہ پر دھرنا
ذرائع کے مطابق ملتان کے بعد خانیوال میں بھی یوم القدس کی ریلی نکالنے والے ریڈار پر آگئے، خانیوال پولیس نے تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقے عبدالحکیم میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر نکالی جانے والی القدس ریلی کے منتظمین اور شرکاء کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔
ایف آئی آر میں 13 افراد نامزد جبکہ 20 افراد نامعلوم ہیں، نامزد افراد میں شفقت حسین کھرل، صفدر حسین کھرل، اعجاز کھرل، محمد سجاد، نذر حسین، مشتاق حسین، مختیار حسین، ثقلین عباس، عنصر عباس، عاصم رضا، سبطین حیدر، قمر حسین اور دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اربعین کے موقع پر عبدالحکیم میں اربعین واک نکالنے کے اعلان کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے اور پولیس نے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتاریاں کی تھیں۔