اہم ترین خبریںدنیا

صیہونی دباؤ کے باعث جرمنی نے عالمی یوم القدس ریلیوں پر پابندی عائد کر دی

شیعیت نیوز: جرمن حکام نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کے روز عالمی یوم القدس کے حوالے سے منعقد کی جانے والی عوامی ریلیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

صیہونی اخبار’’عاروتص شوع‘‘ کے مطابق برلن حکام نے اعلان کیا ہے کہ یوم القدس کے حوالے سے مسلمانوں کے ہر قسم کے اجتماعات ممنوع ہیں۔

صیہونی اخبار کا لکھنا ہے کہ متعدد صیہونی اور اسرائیل دوست لابیاں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے برلن میں منعقد ہونے والی عوامی ریلیوں کو رکوانے کے لئے عرصۂ دراز سے برلن پر دباؤ ڈال رہی تھیں جس کے نتیجے میں اب اس ملک میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یورپ میں موجود کل 8 کروڑ مسلمان، فرانس کے بعد جرمنی میں سب سے زیادہ آباد ہیں جہاں مسلمانوں کی کل آبادی 47 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جبکہ جرمنی میں گذشتہ چند سالوں سے نیونازی اور اسی جیسی دوسری نسل پرست تنظیموں کے باعث اسلاموفوبیا میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی شام کے صوبہ الرقہ میں دھماکہ، سات جاں بحق و زخمی

دوسری جانب سوڈان کی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں‌ پر ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملوں اورتشدد کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوڈانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے آغاز ہی سے بیت المقدس بالخصوص حرم قدسی اور مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے آنے والے فلسطینیوں پرحملے کرکے انہیں زخمی کیا گیا۔ اس کے علاوہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ‌میں تشدد اور مقدس مقام کی بے حرمتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہودی آباد کاروں کے حملے اور تشدد نفرت اور اشتعال انگیزی کا کھلا ثبوت ہے۔

سوڈانی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ بیت المقدس کے عرب، اسلامی اور مسیحی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے تاریخی قانون پرعمل درآمد یقینی بنائے اور القدس میں فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ بند کرے۔

بیان میں‌کہا گیا ہے کہ سوڈان مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ‌میں نماز کے لیے آئے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے۔ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور روزہ داروں پرحملے اشتعال انگیزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button