اہم ترین خبریںدنیا

ترکی میں داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کا مشیر باسم گرفتار

شیعیت نیوز: ترکی کے ذرائع ابلاغ نے دہشت گرد گروہ داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کے مشیر باسم کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ابوبکرالبغدادی کے مشیر کا نام باسم ہے اور اس کو ترکی کی خفیہ ایجنسی اور وہاں کی پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخ انسانی کی واحد شخصیت امام علیؑ ہیں جنہوں نے فزت ورب الکعبتہ کی صدا بلند کرکے اپنی زندگی میں ہی اپنی اُخروی کامیابی کا اعلان کیا،زہرا نقوی

باسم افغانستان کا شہری ہے اور اسے استنبول شہر سے گرفتار کیا گیا۔ متعدد نام تبدیل کرنے والے باسم کو دہشت گرد گروہ داعش کی فوجی شاخ کے سرغنہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

باسم شام میں 2014 سے داعش کے سرغنہ کے طور پر سرگرم تھا۔

عراق اور شام میں داعش کے مضبوط ہونے کے بعد ترکی پر یہ الزامات عائد ہوتے رہے ہیں کہ وہ شام کی حکومت کو گرانے کے لئے داعش کے حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ اس کے لئے ترکی نے دہشت گرد عناصر کو شام میں داخلے کے لئے اپنی سرحدوں کو کھول دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملکی تاریخ کے انوکھے جرم کے الزام میں ایم ڈبلیوایم چنیوٹ کے رہنما کمرہ عدالت سے گرفتار

دوسری جانب ترکی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 پاکستانی مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ جن میں سے چار کا تعلق سوات سے تھا۔ جمشید اور ایوب کا تعلق کانجو، صدام کا پانڑ مینگورہ اور انور کا تعلق امانکوٹ مینگورہ سے تھا۔

جاں بحق ہونے والے جمشید کے بھائی عثمان علی نے رابطہ پر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کا بھائی ساتھیوں سمیت ترکی گیا تھا، وہاں ایک فیکٹری میں کام کر رہا تھا، ان کے بھائی کے ساتھ کام کرنیوالے دوستوں نے فون پر آتشزدگی کے حوالے سے بتایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button