اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نابلس میں فلسطینیوں کے غاصب صیہونی فوجیوں پر فدائی حملے

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کل اتوار کے روز فلسطینیوں کے ایک فدائی حملے کے نتیجے میں کم سے کم تین صیہونی فوجیوں زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر فائرنگ کی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فدائی حملے میں زخمیوں میں سے دو کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے جبکہ تیسرے کے معمولی زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی نے اپنی گاڑی سے اترکر  اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور صیہونی فوجیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ ایک کار سے کیا گیا جو کارروائی کے بعد وہاں سے بہ حفاظت فرار ہوگئی۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ اس کار سے کی گئی  جو چوکی سے گزر رہی تھی۔ اسرائیلی قابض فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے مغربی کنارے میں فائرنگ کے حملے کی اطلاع ملی ہے۔ بعدازاں اسرائیلی آرمی ریڈیو نے اطلاع دی کہ ایک زخمی کی حالت خاصی خراب  ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوجیوں نے 60 سالہ نہتی فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا

ادھر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور اسلامی جہاد نے نابلس میں ہونے والے فدائی حملے پر مبارک پیش کرتے ہوئے اسے قابض صیہونی ریاست کے مظالم کے خلاف فلسطینیوں کا فطری رد عمل قرار دیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے الگ الگ بیانات میں نابلس میں فدائی حملے کی تحسین کرتے ہوئے حملے کی حمایت کی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ زعترہ چوکی پر فدائی حملہ ایک جرات مندانہ اقدام ہونے کے ساتھ ساتھ القدس میں فلسطینیوں‌پر اسرائیلی مظالم کا جواب ہے۔

دوسری جانب ہفتے کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائی شہریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ القیامہ چرچ میں ’’سبت نور‘‘ کی تقریب میں شرکت اور اس موقعے پر مذہبی رسومات کی ادائی کی کوشش کے دوران کیا گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے شہر اور چرچ آف ہولی سیپلچر کے جشن کے دوران عیسائیوں پر حملہ کیا۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے لوگوں کو چرچ آف ہولی سیپلپر پہنچنے سے روک دیا۔ ان میں متعدد راہب بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button