اہم ترین خبریںیمن

انصار اللہ کے ہاتھوں مآرب میں سعودی اتحاد کا فوجی کمانڈر اور داعشی سرغنہ ہلاک

شیعیت نیوز: یمن کے صوبہ مآرب میں یمن کی فوج اور انصار اللہ کے ہاتھوں جارح سعودی اتحاد کا ایک فوجی کمانڈر اور داعش کا سرغنہ ہلاک ہوا ہے۔

الخبر الیمنی کی رپورٹ کے مطابق مآرب میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی کمانڈر صالح درھم الرمادی اور سعودی اتحاد کا ساتھ دینے والے داعش کے سرغنہ سیف الصنعانی یمن کی عوامی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق مآرب شہر کے مغربی علاقے میں جارح سعودی اتحاد اور یمن کی عوامی فورسز میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

یمنی فوج کی پیشقدمی اور جارح سعودی اتحاد کی شکست کے پیش نظر جارح سعودی اتحاد نے یمن میں اپنی جارحیتیں جاری رکھتے ہوئے ہفتہ کی رات مآرب کے کئی علاقوں کو 25 بار وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی افواج کا ملک خالد ایئربیس اور نجران ائیر پورٹ پر میزائل اور ڈرون حملہ

واضح رہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مآرب شہر کی جانب اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے منصورہادی کی مفرور و مستعفی حکومت کے اہم ترین اور سب سے بڑے اڈے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔اس اڈے کو کنٹرول میں لینے کی کارروائی کے دوران منصور ہادی کی فوج کی ایک سو پچیسویں بریگیڈ کے جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے اور خود کو یمنی فوج کے حوالے کردیا ۔

صوبہ مآرب میں گذشتہ تین مہینوں سے نیشنل سالویشن حکومت اور جارح سعودی اتحاد کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے اور اس اتحاد میں منصورہادی بھی شامل ہیں ۔اس دوران یمنی فورسز شہر مآرب کے نہایت قریب پہنچ چکی ہیں اور اب صرف چند کلومیٹر کا فاصلہ باقی ہے ۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کر رہا ہے اور اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب کے جنگ افروزی کے باعث اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button