اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا 2018 کے بعد پہلی بار علامہ راجہ ناصرعباس سے براہ راست رابطہ

شیعیت نیوز: سابق صدر مملکت اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس کو ٹیلی فون، آصف زرداری نے علامہ راجا ناصر عباس جعفری سے صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے 2018 کے انتخابات کے بعد پہلی بار براہ راست رابطہ کیا ہے۔

آصف زرداری نے کورونا سے صحت یاب ہونے پر علامہ راجہ ناصرعباس کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آصف علی زرداری نے ضمنی انتخاب این اے 249 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا

واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم اور پیپلز پارٹی میں 2018 کے بعد پہلا بار باقاعدہ رابطہ ہواہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button