دنیا

بھارت میں کورونا کا نیا ریکارڈ ، 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز

شیعیت نیوز: بھارت میں کورونا وائرس کے مسلسل ریکارڈ کیسز سامنے آ رہے ہیں اور آٹھویں روز بھی 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک بار پھر ریکارڈ 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہزار اموات بھی سامنے آئی ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اموات 2 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 31 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہے اور اب تک کورونا سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مزار قائد دھرنےمیں کیا ہوا؟؟ لاپتہ شیعہ عزادار کی اہلیہ نے سب بتا دیا

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3498 ہلاکتوں میں سے 771 مہاراشٹرا، 295 دہلی، 270 کرناٹکا، 251 چھتیس گڑھ، 180 گجرات، 158 راجستھان، 145 جھاڑکھنڈ، 137 پنجاب اور 107 ریاست تامل ناڈو سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارت میں اب تک کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست مہاراشٹرا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد تقریباً 68 ہزار ہے، اس کے بعد دہلی میں 15700 سے زائد، کرناٹکا میں تقریباً 14 ہزار، تامل ناڈو 12 ہزار سے زائد، اترپردیش 11 ہزار سے زائد، مغربی بنگال تقریباً 9 ہزار جب کہ پنجاب اور چھتیس گڑھ میں 8 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

دوسری جانب امریکہ کی کورونا وائرس کی پہلی ہنگامی امداد بھارت پہنچا دی گئی۔ برطانیہ نے بھارت کو تین موبائل آکسیجن فیکٹریاں دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ روس کی بھیجی گئی طبی امداد بھی نئی دلی پہنچ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی امداد میں 400 سے زائد آکسیجن سلینڈرز اور دیگر طبی سامان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے امداد میں کورونا وائرس میں فوری نتائج دینے والی تقریباََ دس لاکھ ٹیسٹ کٹس بھی دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی، ایک روز میں تین لاکھ 80 ہزار مریض سامنے آئے، تین ہزار چھ سو جان سے گئے۔ مختلف ریاستوں میں ایمبولینسوں کی کمی نے لوگوں کو لاشیں کندھوں پر اٹھا کر شمشان گھاٹ تک لانے پر مجبور کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button