اہم ترین خبریںایران

ایران کا سعودی ولی عہد بن سلمان کے حالیہ بیان پر رد عمل

شیعیت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تہران اور ریاض کے تعلقات سے متعلق سعودی ولی عہد کے حالیہ بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرلیا۔

نیوزایجنسی ارنا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے تہران – ریاض تعلقات کے بارے میں سعودی ولی عہد کے حالیہ بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران سعودی عرب کے لہجے میں اس تبدیلی کا خیرمقدم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن بارے ہر مثبت بات کا دارومدار سرحدی محاصرے کے خاتمے پر ہے، محمد علی الحوثی

سعید خطیب زادہ نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات سے متعلق سعودی ولی عہد کے حالیہ بیان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ تعمیری نقطہ نظر اور مذاکرات سے علاقے اور دنیائے اسلام کے یہ دو اہم ممالک؛ اختلافات کو دور کرنے سے تعاون کے نئے باب میں داخل ہوکر خطے میں قیام امن اور استحکام کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران نے خلیج فارس علاقے میں مذاکرات اور تعاون کیلئے تجایز بشمول ’’ہرمز امن منصوبہ‘‘ کو پیش کرتے ہوئے دوستی اور علاقائی تعاون کی راہ میں قدم اٹھایا ہے اور وہ اس حوالے سے سعودی ولی عہد کے لجہے میں تبدیلی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں پےدرپےشکست،سعودی ولی عہد بن سلمان نے ایران کے آگے گھٹنےٹیک دیئے

انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ رمضان الکریم کا پر برکت مہینہ؛ اسلامی معاشرے میں تعاون کے فروغ سمیت، جنگ، ملک سے بدر ہونے اور بد امنی سے نمٹنے کا آغاز ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے منگل کی شب العربیہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ریاض تہران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button