اہم ترین خبریںیمن

یمنی اسنائپرز کے ہاتھوں سعودی فورسز کے 66 فوجی ہلاک اور 22 زخمی

شیعیت نیوز: یمنی صوبے مآرب کے محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمنی اسنائپرز کا نشانہ بن کر جارح سعودی فورسز کے 66 فوجی ہلاک اور 22 زخمی ہو چکے ہیں۔

عرب ای مجلے الخبر الیمنی نے مآرب میں جارح سعودی فورسز اور ان کی حلیف دہشت گرد جماعتوں کے خلاف جاری انصاراللہ یمن کے آپریشن کے بارے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس میں فوجی حکمت عملی کے فقدان کے باعث یمنی اسنائپرز کا شکار بن جانے کی جارح سعودی فورسز کی شکایت کی جانب خصوصی اشارہ کیا گیا ہے۔

یمنی صوبے مآرب کے محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمنی اسنائپرز کا نشانہ بن کر جارح سعودی فورسز کے 66 فوجی ہلاک اور 22 زخمی ہو چکے ہیں جس کے بعد شہر مأرب میں جارح سعودی فورسز کی دفاعی لائن میں ایک بڑا شگاف پڑ گیا ہے۔

علاوہ ازیں مآرب کے سعودی حمایت یافتہ گورنر سلطان العرادہ کا کہنا ہے کہ مأرب آپریشن کے آغاز کے بعد سے تاحال 60 ہزار سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں کیونکہ صنعاء نے مآرب کی لڑائی کے آغاز سے ہی کئی ایک ماہر اسنائپرز کو اگلے محاذ پر تعینات کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں کلسٹر بم دھماکہ، 3 بچے شہید 4 زخمی

دوسری طرف مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انصاراللہ فورسز کی جانب سے شہر مآرب کی جانب نئی پیشقدمی سے جارح سعودی فورسز و القاعدہ کی دفاعی لائنوں میں پڑ جانے والے بڑے شگاف کے باعث اب جارح سعودی فورسز نے شہر کے اندر نئی دفاعی لائنیں بنانا شروع کر دی ہیں۔

دوسری طرف امریکی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے آخر میں یمن میں ہونے والے ایک حملے میں ان کا ایک میرین ہلاک اور کم از کم تین دیگر زخمی ہوگئے ،تاہم بیان میں حملے کی نوعیت یا آپریشن کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ قریب دو ہفتے قبل ، یمن کے مشرقی صوبہ المہرہ کے الغیضہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی بحریہ کے درجنوں اسنپرز اترے تھے۔

درایں اثنا یمنی ذرائع نے امریکی میرینوں کو لے جانے والے طیارے کی شناخت کے بارے میں بتائے بغیر کہا کہ وہ الغیضہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد سعودی فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں میں چلے گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button