اہم ترین خبریںعراق

عراق: بلد میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: عراق میں امریکی فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ عراقی ویب سائٹ صابرین نیوز نے بتایا ہے کہ بلد میں امریکی فوجی اڈے میں دھماکوں کے بعد سائرن کی آوازیں سنائی دیں ہیں۔

صابرین نیوز کے مطابق ایک عراقی گروہ نے جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا ہے ، امریکی ایئربیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ مذکورہ گروپ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایئر بیس بلد میں امریکی فوجی تنصیبات کو ڈرون کے ذریعے ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا ہے اور اس کی فلم جلد جاری کی جائے گی۔

عراق میں پچھلے چند ماہ سے امریکی فوجی اڈوں اور لاجسٹک قافلوں کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عراقی عوام اور اس ملک کی استقامتی تنظیمیں اپنے ملک سے غاصب امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ عراقی پارلیمنٹ بھی گزشتہ سال امریکی فوجیوں کے انخلا کے بل کو منظوری دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای نے سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کے تعزیتی پیغامات کا شکریہ ادا کیا

دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گرد امریکی فوج کے ایک لیجسٹک کاروان پر حملہ کیا گیا ہے۔

عراق کی صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج کے اس لیجسٹک کارواں کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ دارالحکومت بغداد سے گذر رہا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری کتیبۃ السابقون گروہ نے قبول کی۔

صابرین نیوزچینل نے ابھی تک اس واقعے کی تفصیلات اور اس میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیل نہیں بتائی ہے ۔

عراق میں موجود دہشت گرد امریکی فوج کے اڈوں اور کاروانوں کو گزشتہ مہینوں میں کئی بار حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

عراقی عوام، اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل منظور کر چکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button