امارات نے اسرائیل کی تمار فیلڈ میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے شئیرخریدلیے

شیعیت نیوز: خبر رساں ادارے رائیٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کی تمار فیلڈ میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالرکے شئیر خرید لیے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا حصہ ہیں۔
رایئٹرز کے مطابق اسرائیلی ڈیلک ڈرلنگ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مشرقی بحیرہ روم میں تمار قدرتی گیس کے فیلڈ میں اپنے شئیرابوظبی میں مبلا پیٹرولیم کمپنی کو 1.1 بلین میں فروخت کرنے کے لئے ، ایک غیر پابند مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔ فریقین مئی کے آخر تک معاہدے کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : مآرب میں ہمارا مضبوط انٹیلی جنس نیٹ ورک موجود ہے، جنرل عبدالخالق العجری
انہوں نے وضاحت کی کہ تمار گیس فیلڈ اسرائیل میں توانائی کے بنیادی وسائل میں سے ایک ہے۔ ڈیلک اس شعبے میں 22 فیصد شئیر کا مالک ہے جس کا انتظام”’’شیورون‘‘ کمپنی کے زیر انتظام ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے معاہدہ ابراہیم کے تحت کیا گیا ہے۔