اہم ترین خبریںپاکستان
پاراچنار، لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے احتجاجی کیمپ 17 روز سے جاری، امام جمعہ شیخ فدا مظاہری کا اظہار یکجہتی
اس موقع پر سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور دیگر اراکین انجمن حسینیہ بھی موجود تھے۔

شیعیت نیوز: مرکزی پیش امام پاراچنار حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ فدا حسین مظاہری نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے 17 روز سے جاری احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور شرکائے کیمپ سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین اور دیگر اراکین انجمن حسینیہ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جبری لاپتہ عزاداروں کی عدم بازیابی اور مزارقائد دھرنے کی حمایت میں ملتان میں 3 روز تک علامتی احتجاجی دھرنا
علامہ فدا حسین مظاہری نے کیمپ میں موجود نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور مطالبہ کیا کہ جبری طور پر لاپتہ افراد کو رہا ہونا چاہئے، اگر وہ کسی جرم میں ملوث بھی ہیں تو ملک میں قانون اور عدالتی نظام موجود ہے۔