اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج اور انصار اللہ شمال مغربی مآرب کی دہلیز پر پہنچ گئے

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان شمال مغربی مآرب کے راستے، پیشقدمی کرتے ہوئے، شہر کے ابتدائی علاقے الحی الروضہ تک پہنچ گئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے شمال مغربی مآرب سیکٹر پر مستفعی صدر منصور ہادی اور سعودی جنگی اتحاد کی دفاعی لائن توڑ دی ہے اور کوہ تبہ البس پر پوزیشن سنبھالی لی ہے۔

اس مقام سے شہر کی عمارتیں صاف دکھائی دے ر ہی ہیں، خاص طور سے سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کے نشانے پر آگئے ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج کے جوانوں نے طلعہ الحمرا کو بھی سعودی اتحاد اور اس کے حامیوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ مستعفی صدر منصور ہادی کے حامی مسلح جھتوں کا شیرازہ بھی بکھر گیا ہے اور مآرب شہر عنقریب آزاد ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد بن سلمان کے نام غصے بھرا پیغام

دوسری جانب یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے آلۂ کاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 261 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں، 160 بار توپخانوں کے گولے اور میزائل داغے اور بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے 261 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button