اہم ترین خبریںپاکستان

جبری لاپتہ عزاداروں کی عدم بازیابی، ملک کے مختلف شہروں میں مسلسل تیسرے جمعے بھی احتجاجی دھرنے

مقررین نےاحتجاجی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ میں لوگ اپنے پیاروں کی رہائی کی بھیک مانگ رہے ہیں

شیعیت نیوز: ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی اور ذمہ دار اداروں کی بےحسی کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں مسلسل تیسرے جمعے بھی احتجاجی مظاہرے، ریلیاں منعقد ہوئیں جبکہ علامتی دھرنے بھی دیئے گئے۔

کراچی میں مزار قائد کے باہر احتجاجی دھرنا گذشتہ 22 روز سے مسلسل جاری ہے ، جبکہ آج لاہور، اسلام آباد، گلگت ، بلتستان، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، شکارپورسمیت دیگر اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں اور علامتی دھرنے دیئے گئے۔

اسلام آباد میں مرکزی احتجاجی ریلی بعد نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد اثناءعشری جی سکس ٹو سے نکالی گئی ، ملتان ملتان میں چوک کمہار والاں پر علامتی دھرنا دیا گیا، سکردو میں یادگار شہداء پر علامتی دھرنا دیا گیا، حیدر آباد میں قدم گاہ مولا علیؑ کے باہربعد نمازجمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصلہ ہوگیا، جب تک لاپتہ عزادار نہیں آجاتے مرکزی جلوس یوم علیؑ رکا رہے گا آگے نہیں بڑھے گا،علامہ حیدرعباس عابدی

مقررین نےاحتجاجی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ میں لوگ اپنے پیاروں کی رہائی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ عدلیہ روز رہاستی اداروں سے مانگ پرسن کی بازیابی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پورے ملک سے محب وطن عوام لاپتہ ہیں۔ جب تک ہمارے لاپتہ افراد کو رہا نہیں کیا جاتا ہم دھرنہ جاری رکھیں گے۔ صدر و وزیر اعظم بتائیں لاپتہ افراد کہاں ہیں۔

مقررین نے کہا کہ جمعہ. ہفتہ اتوار کو پر امن علامتی دھرنے دیں گے۔ ملک میں موجودہ بحران کو دیکھتے ہوئے اپنا دھرنا دیں گے۔ ماہ رمضان میں ہمارے پرامن دھرنوں سے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پہلے مرحلے میں وفاقی وزراء کے گھروں کے باہر احتجاج کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button