ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کربلائے معلیٰ میں بارگاہ سید الشہداءؑ میں حاضری
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری ان دنوں عراق کےمقامات مقدسہ کی زیارات کی سعادت میں مصروف ہیں

شیعیت نیوز: پاکستان کے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کربلائے معلیٰ میں نواسہ رسول ؐ ، سید الشہداءؑ امام حسین علیہ السلام کے روضے پر حاضری دی، قاسم خان سوری کی زیارات مقامات مقدسہ پر حاضری کے دوران بین الحرمین میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری ان دنوں عراق کےمقامات مقدسہ کی زیارات کی سعادت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کربلائے معلیٰ میں بارگاہ امام حسین ؑ اور مولاغازی عباس ؑ پر حاضری دی ۔
یہ بھی پڑھیں:استعماری پابندیاں جوتے کی نوک پر، ایران اور پاکستان کا باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
انہوں نے ملک وقوم اور امت مسلمہ کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں، واضح رہے کہ قاسم خان سوری کا تعلق بلوچستان سے ہے اور وہ کوئٹہ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔