سندھ پولیس کی غنڈا گردی عروج پر،معصوم بچوں پر لاٹھی چارج،مظاہرین رکاوٹیں عبور کرکے گورنر ہاؤس پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کے معصوم بچوںاور قوم کے نونہال بڑی تعداد میں گورنر ہاؤس کراچی پہنچے جہاں انہوں نے ایک یادداشت گورنر سندھ عمران اسماعیل کو پیش کرنی تھی۔

شیعیت نیوز: سندھ پولیس کی غنڈا گردی عروج پر،معصوم بچوں پر لاٹھی چارج،مظاہرین رکاوٹیں عبور کرکے گورنر ہاؤس پہنچ گئے، شیعہ مسنگ پرسنز کی فوری بازیابی کا مطالبہ ، جبری لاپتہ اسیروں کے اغواء میں ملوث اداروں کے خلاف نعرے بازی ۔
تفصیلات کے مطابق جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کے معصوم بچوںاور قوم کے نونہال بڑی تعداد میں گورنر ہاؤس کراچی پہنچے جہاں انہوں نے ایک یادداشت گورنر سندھ عمران اسماعیل کو پیش کرنی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شیعہ قوم کو نظر انداز کرنے کی یہ ریاستی پالیسی کسی طور قابل قبول نہیں، علامہ باقر زیدی
جیسے ہی معصوم بچے ریلی کی صورت میں گورنر ہاؤس کے نزدیک پہنچے تو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے معصوم بچوں اور ان کی ماؤں پر بدترین لاٹھی چارج کیا ، لیکن معصوم بچوں اور ان کی ماؤں نے ہمت نہ ہاری اور وہ تمام رکاوٹیں توڑ کر گورنر ہاوس کے مرکزی دروازے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔