اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کا 83واں یوم وفات آج عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے

آپ کے مجموعہ کلام شکوہ اور جواب شکوہ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑے۔ بحیثیت سیاستدان آپ کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے

شیعیت نیوز: انسانی روح کو بیدار کرنیوالے شاعرمشرق ، اصول و ضوابط کی باریکی پرکھنے والے قانوندان اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد ملک کا خواب دیکھنے والے، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو ہم سے بچھڑے آج 83 برس بیت چکے ہیں۔

علامہ محمد اقبالؒ آج ہی کے دن 21 اپریل 1938کو اس دارفانی سے کوچ کر گئے تھے۔ آپ کو بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ ملک بھر میں آج مصور پاکستان کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اقبال اکیڈمی، مرکزیہ مجلس اقبال اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں تحریک پاکستان اور دو قومی نظریہ سمیت ملک و قوم کیلئے آپؒ کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ قوم کو نظر انداز کرنے کی یہ ریاستی پالیسی کسی طور قابل قبول نہیں، علامہ باقر زیدی

عظیم فلسفی شاعر، حکیم الامت علامہ محمد اقبال تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے، آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ خودی اور مسلمانوں کیلئے الگ ملک کی اہمیت کا شعور پیدا کیا۔ علامہ اقبال رحمہ اللہ علیہ نے اردو اور فارسی میں بیک وقت شاعری کی۔ ان کے مشہور مجموعہ کلام میں پیام مشرق، زبور عجم، بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم اور دیگر شامل ہیں۔

آپ کے مجموعہ کلام شکوہ اور جواب شکوہ نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑے۔ بحیثیت سیاستدان آپ کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے، جو آپ نے1930 میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button