اہم ترین خبریںعراق

عراق کے شمالی و مغربی علاقوں میں فوج کا آپریشن جاری

شیعیت نیوز: عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملک کے شمالی و مغربی علاقوں میں خصوصی آپریشن انجام دے کر داعش دہشت گردوں کے باقی بچے دھماکا خیز مواد کو تباہ کردیا۔

عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فیڈرل پولیس نے شمالی و مغربی عراق کے صوبہ کرکوک کے الشاہ کلیدی ، الحمدانیہ ، الجعفریہ اور الکرامہ العصریہ دیہاتوں میں کارروائیاں شروع کی ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کی کارروائیوں میں دو دستی بم ، ایک آرٹلری بیٹری ، ایک کیلیبرمارٹرگولا ملا جسے ناکام بنا دیا گیا ۔

اسی طرح نینوا بریگیڈ کی بیسویں بٹالین نے اسی علاقے کے تل البناد دیہات میں کارروائی کی جس کے دوران ایک راکٹ اور تین آرپی جی ملے جسے ضبط کرلیا گیا۔

الانبار آپریشنل کمانڈ کو الصبیحات کے الکرمہ ضلع میں آپریشن کے دوران سترہ میٹل پلیٹ ، دو ڈیٹونیٹر ، ایک آسٹرین توپ کا گولہ اور مارٹر ملا تاہم آخر میں پورا گودام دھماکے سے اڑ گیا ۔

عراق نے ستمبر دوہزار سترہ میں اس ملک سے داعش دہشت گرد گروہ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے باقیات اب بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں امریکی ڈیموکریٹک ملیشیاء اور شامی فوج سے وابستہ جوانوں میں جھڑپیں

دوسری جانب عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی فورس حشد الشعبی کے ایک اڈے پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے۔

روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عراقی حشد الشعبی فورسز سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے ذریعے فائر کیے گئے 5 یا 6 راکٹوں نے صوبہ کرکوک کے شہر داقوق میں اس تنظیم کے ایک مشہور اڈے کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں عراقی فوج کے دو ارکان سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

یادرہے کہ گذشتہ ہفتے جمعرات کے روز عراقی سکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ صوبہ نینوا میں حشد الشعبی فورس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button