دنیا

افریقی ملک نائیجریا میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کی دہشت گردی

شیعیت نیوز: نائیجریا کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گيا ہے۔

نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

خبررساں اداروں کے مطابق اس حملے کے بعد کی گئی کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ بورنو صوبے کے گورنر بابا گانا ظلم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے 18 افراد کی جانیں لیں اور 21 کو زخمی کر ڈالا۔

نائیجیریائی فوج کے ترجمان محمد یریما نے بتایا ہے کہ فوج نے موبار میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے ٹھکانوں پر فضا اور زمین سے فوجی کارروائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: شہر تدمور پر روسی فضائیہ کے حملے میں 200 سے زائد داعشی دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب نائیجر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 19 عام شہری اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

اطلاعات کے مطابق نائیجر کے شہر تلبیری کے گائگورو گاؤں میں موٹرسائیکلوں پر مسلح افراد کے حملے میں 19 شہری ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈیسہ میونسپل کے ایک سرکاری عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آوروں نے ابتدائی طور پر گاؤں جانے سے پہلے ایک جنازے پر حملہ کیا تھا۔

گورنر ابراہیم تیڈجانی کٹیلا نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حملہ آور جو غالباً مالی سے آئے تھے نے گاؤں کا گھیراؤ کیا اور پھر مکینوں کو ہلاک کرنا شروع کردیا۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مارچ میں ایسے ہی ایک حملے میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے جب موٹرسائیکلوں پر سوار افراد نے ملک کے تین الگ الگ گاؤں پر حملہ کیا تھا۔

رواں برس کے آغاز سے اب تک ایسے حملوں کے دوران ملک بھر میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button