اہم ترین خبریںپاکستان

پانی سر سے اوپر ہوگیا، ایک جبری لاپتہ شیعہ عزادارکی والدہ کا ایسا اعلان کہ تمام علماء آبدیدہ ہوگئے

جبکہ ریاستی اداروں نے مزاکراتی کمیٹی سے 12 روز کی مہلت طلب کی تھی وہ مہلت بھی ختم ہوگئی لیکن ان جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کا تاحال کچھ پتہ نا چل سکا۔

شیعیت نیوز: پانی سر سے اوپر ہوگیا، ایک جبری لاپتہ شیعہ عزادارکی والدہ کا ایسا اعلان کہ تمام علماءآبدیدہ ہوگئے، ہنگو کے رہائشی کراچی سےجبری لاپتہ عزادار واجد حسین کی والدہ نے مزارقائد کے سامنے جاری مرکزی احتجاجی دھرنے میں پریس کانفرنس کے دوران خود کو آگ لگانے کی دھمکی دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جبری لاپتہ شیعہ نوجوان واجد حسین کی والدہ نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے مزارقائد کے سامنے جاری احتجاجی دھرنے کے 17 ویں روز ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں اور علماءکرام کے سامنے ریاستی اداروں کی بے حسی اور اپنے پیارے بیٹے کی تاحال جبری گمشدگی سے تنگ آکر خود کو سر عام آگ لگاکر خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں افراتفری کی صورتحال پر حکومت جمہوری انداز میں حکمت عملی اپنائے نہ کہ ڈکٹیٹر بننے کی کوشش کرے، علامہ اسدی

واجد حسین کی والدہ کے انتہائی جذباتی خطاب اور خودسوزی کے دھمکی سن کر موقع پر موجود علامہ سید احمد اقبال رضوی ، علامہ حیدر عباس عابدی ، علامہ صادق رضاتقوی سمیت دیگر علمائے کرام و شخصیات بھی آبدیدہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف مزار قائد پر گذشتہ 17 روز سے احتجاجی دھرنا جاری ہے جبکہ ریاستی اداروں نے مزاکراتی کمیٹی سے 12 روز کی مہلت طلب کی تھی وہ مہلت بھی ختم ہوگئی لیکن ان جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کا تاحال کچھ پتہ نا چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: رہبرمعظمِ انقلاب آیت اللہ خامنہ ای آج کتنے برس کے ہوگئے اور ان کی کون سے سالگرہ منائی جارہی ہے ؟

ریاستی اداروں کے اس ظالمانہ اور بے حسی پر مبنی روئیے سے تنگ آکر جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کے والدین اب کسی نہ کسی راست اقدام پر مجبور ہوتے نظر آرہے ہیں ، خدا نا خواستہ اگر کسی بھی اسیر کی والد ، والدہ یا اہل خانہ میں سے کسی فرد نے ایسا کوئی راست اقدام اٹھایا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وزیر اعظم ، آرمی چیف، چیف جسٹس پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button