92 کے مالک میاں حنیف صاحب نے محبانِ اہلبیت علیہم السلام سےمعافی مانگ لی

شیعیت نیوز : 92 کے مالک میاں حنیف صاحب نے اپنے روزنامے 92 نیوز میں مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب ع کی شان اقدس میں ہونے والی توہین آمیز حرکت پر تمام محبانِ اہلبیت علیہم السلام سےمعافی مانگ لیمجلسِ وحدتِ مسلمین مرکزی میڈیا سیل انچارج و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری کے مطابق انہوں نے ایڈیٹر 92 ارشاد عارف صاحب سے اس توہین آمیز واقعے پرتفصیلی بات ہوئی انہوں نے اس واقعے پر معذرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس معاملے پر کل معافی نامہ چھاپ رہے ہیں اور متعلقہ افراد کو فارغ بھی کر رہے ہیں
92 کے مالک میاں حنیف صاحب سے بھی بات ہوئی ہے اور وہ اس وقت سعودی عرب میں عمرہ کے لیے گئے ہوئے ہیں باقاعدہ اس عمل پر وہ رو رہے تھے انہوں نے کہا کہ میں اس وقت جنت البقیع میں کھڑا بی بی پاک سلام اللہ علیھا کی بارگاہ میں معافی مانگ رہا ہوں انشاءاللہ اس توہین کے مرتکب افراد کیخلاف ہر صورت کاروائی کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ تمام محبانِ اہلبیت علیہم السلام سے معافی کا طلب گار ہوں اور یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے ہمارے ادارے کیخلاف ۔
واضح رہے کہ اس گستاخانہ اقدام پر عاشقان اہل بیت ع نے پر زور احتجاج کیا تھا جبکہ ایم ڈبلیوایم کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے فوری اور بروقت احتجاجی رابطے کے نتیجے میں آج گستاخ صحافی کی جانب سے معافی پر مبنی ویڈیو پیغام اور روزنامے کی جانب سے تحریری معافی و معذرت منظر عام پر آچکی ہے۔