اہم ترین خبریںپاکستان

جی ڈی سی کی جانب سے 30ہزار مریضوں کیلئے50ڈائلیسزسینٹرزکے افتتاح کا آغاز

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت صوبے میں صحت کے شعبے میں بہترین کام کیا ہے جبکہ بہت سے فلاحی اداروں کو بھی سپورٹ کررہے ہیں

شیعیت نیوز: وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے لیاقت آباد ڈسپینسری میں جے ڈی سی کے تحت مفت ڈائلسز سینٹر کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شہزاد میمن، ڈپٹی کمشنر وسطی راجہ ایم بی دھاریجو، میونسپل کمشنر وسطی محمد علی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینٹر کے افتتاح کے بعد صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے مختلف شعبوں کا دورہ اور سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر جے ڈی سی کے جنرل سیکرٹری سید ظفر عباس نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں 30 ہزار مریضوں کے لئے مفت ڈائلسز کے لئے 50 سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں، آج پہلے سینٹر کا افتتاح کیا ہے، جس میں ہر ماہ 600 مریضوں کا مفت ڈائلسز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ممتاز عالم دین علامہ محمد عون نقوی مرحوم آہوں اورسسکیوں کےساتھ وادی حسین ؑ میں سپرد خاک

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور سول سوسائٹی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے کہ ہر جگہ صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جے ڈی سی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جس نے گردوں کے مریضوں کو ڈائلسز کی بہترین سہولیات مفت میں فراہم کرنے کے لئے یہ سینٹر قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظفر عباس جیسے لوگ ہمارے ملک کے حقیقی ہیروز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرقہ پرست شدت پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت صوبے میں صحت کے شعبے میں بہترین کام کیا ہے جبکہ بہت سے فلاحی اداروں کو بھی سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سول سوسائٹی اور فلاحی ادارے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حکومتوں کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سیلانی، چھیپا، ایدھی اور دیگر فلاحی اداروں کو مکمل تعاون فراہم کررہی ہے تاکہ عوام کو تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button