ایران

ایران کی مہلک ہتھیاروں کو بطور آلہ استعمال کرنے پر کڑی تنقید

شیعیت نیوز: عام تباہی پھیلانے والے مہلک ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کے دوھرے معیار پر ایران نے کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے مہلک ہتھیاروں کے تعلق سے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے دوہرے معیارپر کڑی تنقید کی ہے۔

مجید تخت روانچی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مہلک ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق غیر سرکاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا عدم پھیلاؤ اور ان پر پابندی ایک انسان دوستانہ ہدف ہے جسے دوسرے ممالک کے خلاف دباؤ کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس صورتحال کو ختم ہوجانا چاہیے۔

تخت روانچی نے کہا کہ مہلک ہتھیار اب سب سے زیادہ غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہتھیار ہیں اور ان کی پیداوار اور استعمال پر پابندی ہے اور ان غیر انسانی ہتھیاروں سے نجات حاصل کرنے کا واحد راہ حل ان ہتھیاروں کو ناکارہ بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: اربیل میں امریکی فوجی چھاؤنی پر ڈرون حملہ

انہوں نے کہا کہ ایران کیمیاوی ہتھیاروں کا شکار ہوا ہے اور ایک بار پھر ان ہتھیاروں کے استعمال کی کسی بھی جگہ اور کسی بھی حالت میں سخت مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے اس کے ساتھ ہی کیمیاوی ہتھیاروں کے کنونشن کی تمام ممالک کی جانب سے رکنیت حاصل کرنے اور پابندی کئے جانے پر زور دیا۔

دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکومت کی جانب سے روس کے خلاف نئی پابندیوں کواعلان کو غلط اقدام قرار دے کر مکمل طور پر مسترد کردیا۔

سعید خطیب زادہ نے گزشتہ روز روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو ایک غلط اقدام قرار دیتے ہوئے اس کارروائی کی مذمت کردی۔

خطیب زادہ نے کہا کہ بظاہر امریکی حکومت دوسرے ممالک کے خلاف جھوٹی بہانوں کے تحت پابندیوں عائد کرنے کے رویے کی عادی ہوچکی ہے اور حکومتوں کی تبدیلی بھی اس رویہ کو درست کرنے پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button