اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پٹی پر صیہونی جنگی طیاروں اور توپ خانوں کی شدید بمباری

شیعیت نیوز: جمعے کی علی الصبح غزہ پٹی کے مرکز میں ایک زور دار دھماکے کی خبردی ہے۔ دھماکے سے قبل علاقے ميں صیہونی جنگی طیاروں کو پرواز کرتے دیکھا گیا تھا۔

فلسطینی نیوز ایجنسی الشھاب کے مطابق صیہونی فوج نے توپ خانے کی مدد سے غزہ پٹی کے علاقے جحر الدیک کو نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی جنگی طیاروں نے فلسطین کے محصور شہر غزہ میں تحریک حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید بمباری کی اور اسلحہ ڈپو سمیت ملٹری سائٹس کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فضائیہ کی جانب سے محصور شہر غزہ کی پٹی میں فضائی حملہ کیا گیا جس میں اسلامی تحریک حماس کی حماس کی ملٹری سائیٹس اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی غزہ کی جانب سے صیہونی ریاست پر داغے گئے میزائل حملوں کے جواب میں کی گئی۔

قابض صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی کارروائی میں ایک ایسے ٹنل کو بھی تباہ کیا گیا ہے جسے حماس کے جنگجو اسلحہ کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کرتے تھے جب کی ایک ٹنل سے جنگجو غزہ سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے بحران کے حل کے لئے جنگ بندی ضروری ہے، عرب لیگ

اس سے قبل فلسطینی ذرائع نے غزہ کے اطراف میں سائرن بجنے کی خبر دی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی کالونی سیدروت میں سائرن بج اٹھے جو عام طور پر راکٹ حملے کے وقت بجائے جاتے ہیں۔ بعض ذرائع نے سیدروت کے قریبی علاقے میں ایک راکٹ کے گرنے کی خبر دی ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مشرقی غزہ کے الشرقیہ علاقے پر بمباری اور گولہ باری کی ہے ۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کی توپوں نے غرہ پٹی کے حجرالدیک علاقے کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔

ابھی تک اس حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے تاہم صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ پٹی سے مقبوضہ علاقوں کی جانب ایک راکٹ فائر کئے جانے کے نتیجے میں ہوا ہے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں ، ہیلی کاپٹروں ، ڈرون طیاروں اور توپ خانوں نے حالیہ مہینوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button