اہم ترین خبریںدنیا

روس کا عنقریب امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

شیعیت نیوز: روسی وزارت خارجہ نے امریکہ کو عنقریب منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا عنقریب منہ توڑ اور مناسب جواب دیا جائے گا۔

روسی وزارت خارجہ نے امریکی پابندیوں اور روسی سفارت کاروں کے امریکہ سے اخراج پرشدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ماسکو میں تعینات امریکی سفیر کو طلب کرلیا ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے برعکس ہیں جبکہ روس متعدد دفعہ امریکہ کو مخالفانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے 10 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں، اسلامی تعاون تنظیم

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے اور اس کے سفارت کاروں کو امریکہ سے بے دخل کرنے کےایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس پر پابندیاں امریکہ میں ہونے والے سائبر حملوں اورصدارتی انتخابات میں مداخلت کے جواب میں عائد کی گئی ہیں۔

امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سولر ونڈز کے نام سے مشہور ہیکنگ کی اس کارروائی میں روسی ہیکرز نے بڑے پیمانے پر نقصان دہ کوڈز کے ساتھ سافٹ ویئرز استعمال کئے تھے جس سے انہیں امریکہ کی کم از کم نوایجنسیوں کے نیٹ ورک اور خفیہ معلومات تک رسائی ملی تھی۔

ہیکنگ کے علاوہ گزشتہ ماہ امریکی حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ روسی صدر ولادیمر پوتین نے انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوانے کے لیے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد جو بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر پوتین کو 2020 کے امریکی انتخابات میں مداخلت کی قیمت چکانی پڑے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button