اسرائیل کو بڑا نقصان، اربیل میں بدنام زمانہ تنظیم موساد کا اڈا تباہ

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے صیہونی جاسوسی کی تنظیم موساد کے مرکز پر حملے میں مارے جانے والے صیہونیوں کے نام ظاہر کردیئے ہیں۔
شمالی عراق میں بدنام زمانہ صیہونی جاسوسی کی تنظیم موساد کے مرکز پر حملے سے متعلق تازہ اطلاعات سامنے آگئی ہیں۔
صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمال عراق میں موساد کے مرکز پر ہونے والے حملے میں کم ازکم دس صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
ایک اعلی سیکورٹی افسر کے مطابق موساد کے انٹیلیجنس سینٹر اور آپریشنل کمان کے مرکز پر ہونے والے اس حملے میں مارے جانے والے تین افراد کی شناخت منحانین نوعام، عکیفا عامی اور بی رز جیکب کے طور پر ہوئی ہے۔
صابرین نیوز کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے موساد کے افسران کئی مہینوں سے اربیل میں واقع صیہونی حکومت کے جاسوسی کے مرکز ميں سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : قرآن مجید کی ہدایات پوری دنیا اور عالم بشریت کیلئے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای
عراقی شہر اربیل میں موجود یہ اڈہ اس خطے میں صیہونی حکومت کے انتہائی اہم انٹیلیجنس مراکز میں سے ایک تھا جہاں سے اسلامی جمہوریہ کے خلاف بہت سی کاروائیاں ڈیزائن اور فعال کی گئیں تھیں۔
اس رپورٹ کے مطابق عراق میں موساد کی سرگرمیوں سے متعلق ٹھوس اطلاعات موجود ہیں کہ جہنیں مناسب وقت پر منظرعام پر لایا جائے گا۔
عراقی کردستان کا علاقہ ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں عراقی میڈیا اور اخبار ذرائع نے بار بار صیہونی عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
صیہونی حکومت نے 2017 میں عراق سے علیحدگی سے متعلق ریفرنڈم کے موقع پر اس غیر قانونی عمل کی حمایت کی تھی۔
واضح رہے کچھ دنوں سے ایران کے ایک جوہری مرکز میں تخریبی کاروائی کے بعد اسرائیل کے خلاف علاقے میں متعدد اہم کاروائیاں انجام پا چکی ہیں۔
دوسری جانب میڈیا سے وابستہ ایک سرگرم صحافی نجاح محمد علی نے بتایا ہے کہ اربیل میں واقع موساد کے جس مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ علاقے میں صیہونی حکومت کا ایک اہم ترین جاسوسی کا اڈا تھا۔
نجاح محمد علی کے بیان کے مطابق ایران کے خلاف بیشتر سرگرمیاں موساد کے اسی مرکز میں انجام پاتی تھیں۔