اہم ترین خبریںیمن

سعودی اتحاد کو پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، سربراہ مہدی المشاط

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے کسی بھی فوجی کارروائی کا پوری طاقت کے ساتھ جواب دیاجا ئے گا۔

سرکاری خبرر‎ساں ایجنسی سبا کے مطابق اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف سات سال سے جاری سعودی جارحیت ، محاصرے اور تیل بردار بحری جہازوں پر ڈاکہ زنی سے واضح ہوگیا ہے کہ جارح ممالک اور خاص طور سے امریکہ ، کسی بھی انسانی قدر کے پابند نہیں۔

انہوں نے سعودی دشمن کی جانب سے امن کی باتوں کو یمنی عوام کے خلاف اپنے گھناونے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے دعوے میں سچے ہیں تو انہیں جنگ کے بجائے امن اور مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔

مہدی المشاط نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ اقدامات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سعودی حکومت یمنی مہاجرین کو گرفتار اور ان کی واپسی میں روکاٹیں ڈال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: الحسکہ کے امریکی غیر قانونی فوجی اڈے میں داعشی دہشت گردوں کی منتقلی

دوسری جانب یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے انتہائی تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جارحیت کا شکار یمنی عوام کا محاصرہ رمضان کے دوران جاری نہیں رہنا چاہیئے۔

العالم نیوز کے مطابق محمد علی الحوثی نے زور دے کر کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب جارحیت پسند اتحاد کے ساتھ وہم میں زندگی گزار رہے ہیں اور انہوں نے مل کر امن کے حصول کے لئے اب تک جو تلخ تجربہ کیا ہے، اسے مزید آگے نہیں بڑھانا چاہیئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر محمد علی الحوثی نے ٹویٹ کیا تھا کہ سعودی اتحاد کے رکن ممالک نے ہماری قوم کا محاصرہ کیا جبکہ اب وہ ہم سے جنگ بند کرنے کو کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے جارح ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اے ظالموا اپنی جارحیت بند کرو اور محاصرہ ختم کرو، پھر قحط بھی ختم ہو جائے گا اور تباہی بھی ختم ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button