مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی صیہونی پالیسی

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسائے گئے صیہونی تارکین وطن کی تعداد 73 لاکھ 61 ہزار ہوگئی ہے۔

فلسطین پر قبضہ کرنے والے یہودیوں کی آبادی 73 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ اس سرزمین کے اصل باشندے اور کئی نسلوں سے یہاں آباد لاکھوں فلسطینی بے گھر اور بے وطن ہیں۔

خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے ادارہ شماریات کے ایک بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسائے گئے صیہونی تارکین وطن کی تعداد 73 لاکھ 61 ہزار ہوگئی ہے۔

1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں بسائے گئے صیہونی تارکین وطن کی تعداد 19 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہے۔ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ 1948ء کی جنگ کے دوران قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں کل آبادی کا 74 فیصد یہودی تارکین وطن ہیں جو دنیا بھر سے لا کروہاں بسائے گئے ہیں۔

صرف 21 فیصد آبادی مقامی ہے۔ قابض صیہونی ریاست میں بسنے والے لوگوں میں 4 لاکھ 67 ہزار افراد عیسائی، غیر عرب اور دوسرے مذاہب کے لوگ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی عراق میں موساد کے جاسوسی کے اڈے پر حملہ ، کئی ہلاک

دوسری جانب اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 228  یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں منگل کو یہودی آباد کاروں، اور صیہونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ گذشتہ روز مجموعی طور پر 228 یہودی آباد کاروں نے فول پروف سیکیورٹی میں حرم قدسی کی بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button